ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں علاؤالدین بروجردی نے کہا کہ حریت پسند قومیں امریکہ کے مقابل ملت ویتنام کی جنگ و استقامت کو ہرگز فراموش نہیں کریں گی۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی اور ڈرون طیاروں سمیت دفاعی مصنوعات کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ " مجلس شورائے اسلامی " ہر ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں فروغ اور تجربات کے تبادلے کی حمایت کرتی ہے۔علاؤالدین بروجردی نے ایران اور ویتنام کے حکام کے درمیان مسلسل تبادلۂ خیال اور ایک دوسرے کے ملک کے دوروں کو بہت اہم قراردیا اور کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام، ویتنام کی حکومت اور عوام کو مثبت نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ امر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے بہترین بنیاد ہے۔اس موقع پر ویتنام کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے سربراہ نگوئن کم خوا نے اپنے دورۂ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعاون میں فروغ و توسیع قراردیا اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ملت ایران کی ترقی و پیش رفت کو سراہا۔۔۔۔۔۔۔/110
23 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 375073
ویتنام کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے سربراہ نگوئن کیم خوا نے آج تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی سے ملاقات کی۔